اپریل 20, 2026

نائجیریا کے شمال مشرق میں حملے، 22 افراد ہلاک

نائجیریا کے شمال مشرقی علاقے میں ہفتے کے اختتام پر 2 علیحدہ حملوں میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے کم از کم 22 افراد کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کر دیا، مقامی افراد اور پولیس کے مطابق یہ خطہ طویل عرصے سے مسلح تشدد کا شکار ہے۔ نائجیریا کو شمال مشرق میں بوکو حرام اور اس کی شاخ اسلامک سٹیٹ ویسٹ افریقہ پروِنس (ISWAP) کی جانب سے جاری بغاوت کا سامنا ہے جو 2009 سے ہزاروں افراد کی جانیں لے چکی ہے اور لاکھوں کو بے گھر کر چکی ہے،ہفتے کے روز بورنو ریاست کے گووزا علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے گھات لگا کر حملہ کیا جس میں 10 عام شہری اور 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے جبکہ 2 افراد زخمی ہوئے۔ اسی روز پڑوسی ریاست اداماوا کے کوپرے گاؤں میں بوکو حرام کے مشتبہ حملے میں مزید 10 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے،یہ حملہ مقامی شکاریوں اور سیولین جوائنٹ ٹاسک فورس (CJTF) کے ارکان کو نشانہ بنا کر کیا گیا،اداماوا پولیس کے ترجمان سلیمان یحییٰ نگوروجے کے مطابق پولیس نے ہانگ ضلع کے متاثرہ گاؤں کوپرے میں اضافی اہلکار تعینات کر دیے ہیں تاکہ سکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔