بھارت میں پی ایس ایل کی لائیو سٹریمنگ معطل کر نے کے بعد پاکستان کا منہ توڑ جواب،پاکستان میں جاری پی ایس ایل کی براڈ کاسٹ کمپنی میں شامل بھارتی عملے کو پاکستان سے بے دخل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کی براڈ کاسٹ کمپنی میں شامل بھارتی عملے کو پاکستان سے بے دخل کر دیا گیا،پی ایس ایل 10 میں براڈ کاسٹ کمپنی کے 23 بھارتی شہریوں کو واہگہ بارڈر کے راستے بھارت روانہ کر دیا گیا۔لاہور پولیس نے براڈ کاسٹ کمپنی کے ارکان کو واہگہ بارڈر کے روایتی بھارت بھجوا دیا،حکومت کی جانب سے بھارتی شہریوں کو فوری پاکستان چھوڑنے کی ہدایات جاری کی گئی تھیں۔




