پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی فوج کے جعلی انکاؤنٹرز میں معصوم کشمیریوں کے قتل عام میں تیزی آ گئی،جعلی انکاؤنٹرز کی سپیشلسٹ بھارتی فوج نے اڑی سیکٹر میں دن دہاڑے 2 کشمیری شہید کردیئے۔ بھارتی فوج دنیا بھر میں ”فیک انکاونٹر ز” سپیشلسٹ کے حوالے سے جانی جاتی ہے،بھارتی فوج پہلگام فالس فلیگ آپریشن بری طرح ناکام ہونے پر آپے سے باہر ہو گئی اور معصوم کشمیریوں کو نشانہ بنانے لگی۔ذرائع کاکہنا ہے کہ 24اپریل 2025 کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے اڑی سیکٹر میں 2 بے گناہ نہتے شہریوں کو دن دہاڑے بھارتی فوج نے شہید کر دیا، شہید ہونے والے افراد میں محمد فاروق اور محمد دین شامل تھے،دونوں افراد کو بھارتی فوج نے جعلی انکاونٹر کے دوران شہید کیا۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ بھارتی فوج کے جھوٹے انکاؤنٹرز کی حقیقت عالمی سطح پر عیاں ہو چکی ہے،پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد مودی سرکار جعلی انکاؤنٹرز کے نام پر معصوم کشمیریوں کا قتل عام کر رہی ہے، بھارتی انٹیلی جنس ایجنسیز زیر حراست معصوم کشمیریوں اور پاکستانیوں کو جعلی انکاونٹرز میں استعمال کرتی ہے، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ماضی میں بھی بھارتی فوج جعلی انکاونٹرز میں کشمیری نوجوانوں کو شہید کر کے ڈھونگ رچاتی رہی ہے۔




