نومبر 26, 2026

ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم تون عبداللہ احمد بداوی انتقال کر گئے

ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم تون عبداللہ احمد بداوی کا انتقال ہو گیا، ایتھوپیا کے عزازی قونصل جنرل ابراہیم تواب کی قونصل خانہ ملائیشیا آمد، قونصل جنرل ملیشیا حرمین حاردیناتہ احمد سے سابق وزیراعظم کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ عزازی قونصل جنرل ایتھوپیا نے کہا کہ دُکھ کے ساتھ سابق وزیراعظم ملائیشیا کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ انھوں نے کہا کہ تون عبداللہ احمد بداوی نے ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کے طور پر بیشمار اچھے کام انجام دیئے۔ ابراہیم تواب نے کہا کہ سابق وزیراعظم ملائیشیا نے حکمت اور دیانت کے ساتھ اپنی قوم کی خدمت کی، مرحوم کا ملائیشیا کے لئے اتحاد اور ترقی کے لیے عزم کو طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔ انھوں ں ے کہا کہ دُکھ کی اس گھڑی میں ملائیشیا کی عوام کے ساتھ ہیں۔