نومبر 26, 2026

یو اے ای کے وزیر خارجہ آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے

متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرینگے۔ دفترخارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یو اے ای کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید ایک روزہ دورہ پر پیر کو اسلام آباد پہنچیں گے۔ ذرائع کے مطابق اماراتی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات طے ہے، دورے کے دوران دوطرفہ تعلقات اور خطے کے امور پر گفتگو ہوگی۔