اگست 31, 2026

پی ایس ایل 25 کی سیکیورٹی کے لیے پاک فوج تعینات کی جائے گی

وفاقی حکومت نے پی ایس ایل 2025 کی سیکیورٹی کے لیے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔ پی ایس ایل کے لیے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کے دستے تعینات ہوں گے،پنجاب حکومت، اسلام آباد چیف کمشنر کی درخواست پر سیکیورٹی تعینات کرنے کی منظوری دے گی۔ پی ایس ایل کے ساتھ وومن ورلڈ کپ کوالیفائر ایونٹس کے لیے بھی سیکیورٹی انتظامات فائنل کر لیے گئے ہیں۔ وزارت داخلہ اور انسداد منشیات نے پاک فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔