سعودی ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں شوال کا چاند 29 رمضان کو نظر آنے کا امکان ہے۔ ماہرین فلکیات کے مطابق ہفتہ 29 رمضان کو دوپہر دو بجے چاند کی پیدائش ہوگی اور سورج غروب ہونے کے بعد عید کا چاند 8 منٹ تک اُفق میں رہے گا۔سعودی ماہرین فلکیات کاکہنا ہے کہ رویت ہلال کمیٹی شوال کے چاند کا مشاہدہ کرنے کی کوشش کرے گی،سورج 6 بج کر 12 منٹ پر غروب ہوگاجبکہ چاند 6 بج کر 20 منٹ تک دیکھا جا سکے گا۔




