مئی 1, 2026

چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی پر نقصان، بھارتی رپورٹس جھوٹی نکلیں

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی پر پاکستان کو ہونیوالے نقصان کی بھارتی رپورٹس جھوٹی نکلیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئینز ٹرافی کے دوران اور بعد میں منفی پروپیگنڈا کرنے پر بھارتی میڈیا کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور بدنام کرنے کی سازش پر اپنا ردعمل دیدیا۔پی سی بی ترجمان نے بھارتی میڈیا میں شائع ہونے والی خبر کو من گھڑت اور حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ انڈین میڈیا قیاس آرائیوں پر مبنی کہانیاں گھڑ رہا ہے، قومی ٹی20 ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کی میچ فیس کو کم کرنے سے اس کہانی کو تراشا گیا تھا۔ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا کہ چیمپئینز ٹرافی سے پی سی بی کو کوئی نقصان نہیں ہوا، ہمیں 6 ملین ڈالرز میزبانی پر ملیں گے اور گیٹ منی سے آمدنی کا فیصلہ کچھ ماہ میں آڈٹ کے بعد ہوگا جبکہ ہوٹلوں کا کرایہ، جہازوں کے ٹکٹ، پرائز منی اور دیگر اخراجات آئی سی سی ادا کرے گا۔ گزشتہ دنوں بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025کی میزبانی کے دوران 869کروڑ روپے(85 ملین ڈالر) کا نقصان ہوا۔