مئی 1, 2026

عرب ممالک کیلئے فضائی کرایوں میں 100 فیصد تک اضافہ

عیدالفطر کی تعطیلات کے موقع پر متحدہ عرب امارات میں عرب ممالک کے لئے فضائی کرایوں میں سو فیصد اضافہ کردیا گیا۔ امارات الیوم کی رپورٹ کے مطابق عمان، قاہرہ، بیروت، اسکندریہ، دارالبیضا اور تیونس کے لئے فضائی ٹکٹوں کے نرخوں میں جنوری کے مقابلے میں غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ سفر وسیاحت سے متعلق ایک کمپنی کاکہناہے کہ عید کی چھٹیوں کے موقع پر امارات میں مقیم غیرملکیوں کی طرف سے ٹکٹوں کی بڑھتی ہوئے طلب کی وجہ سے کرایوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔متحدہ عرب امارات سے عرب ممالک کیلئے فضائی کمپنیوں کے ٹکٹوں میں 29 مارچ سے چار اپریل تک کی بکنگ فل ہونے کی وجہ سے ٹکٹوں کے کرائے بہت زیادہ ہوگئے ہیں،امارات سے عمان کیلئے کم سے کم فضائی کرایہ 2800 درھم تک پہنچ گیا ہے، قاہرہ کے لیے 3500، اسکندریہ کیلئے 2700 اور تیونس کیلئے 5 ہزار درھم تک پہنچ گیا ہے۔