مئی 1, 2026

پی ٹی آئی کو مینار پاکستان جلسے کی اجازت پر پنجاب حکومت سے جواب طلب

لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی 22 مارچ کو مینار پاکستان پرجلسے کی اجازت کی درخواست پرکل رپورٹ طلب کر لی۔ پی ٹی آئی کی22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس فاروق حیدر نے پی ٹی آئی کے رہنماء اکمل خان کی درخواست پر سماعت کی،پنجاب حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل ادریس رفیق بھٹی پیش ہوئے۔درخواست میں پنجاب حکومت، آئی جی، کمشنر، ڈی سی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔ عدالت نے پی ٹی آئی کی درخواست پر چیف سیکرٹری، آئی جی،سیکرٹری ہوم سے کل رپورٹ طلب کی ہے،لاہور ہائیکورٹ نے ڈی آئی جی آپریشنز اور کمشنر لاہور سے بھی رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو کل رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ بعد ازاں عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کردی۔