مئی 1, 2026

ورلڈ موئیتھائی چیمپئن شپ ؛پاکستان کے آغا کلیم نے سلور میڈل حاصل کرلیا

تھائی لینڈ میں جاری ورلڈ موئیتھائی چیمپئن شپ کے 51 کلو گرام کی کٹیگری میں پاکستان کے آغا کلیم نے سلور میڈل حاصل کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق فائنل مقابلے میں آغا کلیم کو رشیا کے کھلاڑی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ،چیمپئن شپ میں40ممالک کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ آغا کلیم کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہارا نہیں مجھے ہرایا گیا، فائنل میں ریفری نے جانبداری کا مظاہرہ کیا،انہوں نے کہا کہ شکر الحمد اللہ ملک کے لئے سلور میڈل حاصل کیا۔