اپریل 19, 2026

قومی سلامتی کمیٹی اجلاس،تحریک انصاف نے 14 ارکان کی فہرست دیدی

پاکستان تحریک انصاف نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کیلئے سپیکر قومی اسمبلی کو 14 ارکان کی فہرست دے دی۔ رپورٹ کے مطابق کل ہونیوالے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کے چئیرمین بیرسٹر گوہر، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، اسد قیصر، زرتاج گل، صاحبزادہ حامد رضا،عامر ڈوگر، محمد بشیر خان، ثنا اللہ مستی خیل، علی محمد خان،شبلی فراز، علی ظفر، ہمایوں مہمند اور عون عباس اور زبیر خان شرکت کریں گے۔ ملک عامر ڈوگر کی جانب سے سپیکر قومی اسمبلی کو خط تحریر کیا گیا جن میں ان ناموں کی تصدیق کی گئی ہے کہ تحریک انصاف کے یہ ارکان اجلاس میں شرکت کرینگے۔