اپریل 19, 2026

صدر مملکت کی 62 ویں نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ کے فائنل میں شرکت

صدر مملکت آصف علی زرداری نے 62 ویں نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ کے فائنل میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے پولو چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ آصف علی زرداری نے 62 ویں نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ جیتنے والی ٹیم ڈی ایس کو قائدِاعظم گولڈ کپ 2025 کی ٹرافی پیش کی۔ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان، بینک الفلاح کے سی ای او عاطف باجوہ اور لاہور پولو کلب کے سینئر عہدیداران بھی موقع پر موجود تھے 62ویں اوپن پولو چیمپئن شپ کے فائنل میں مختلف مکتبہ ہائے زندگی کے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ فائنل کے اختتام پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے دیگر کیٹیگریز میں بھی ایوارڈز تقسیم کیے۔