جولائی 10, 2026

اڈیالہ جیل کے 2ہیڈ وارڈز کرپشن پر نوکری سے برخاست

اڈیالہ جیل کے 2ہیڈ وارڈز کو کرپشن اور اختیارات سے تجاوز پر نوکری سے برخاست کردیا گیا،ڈی آئی جی جیل راولپنڈی ریجن عبدالروف رانا نے حکم نامہ جاری کردیا۔ حکام کے مطابق ہیڈ وارڈز محمد ارشد اور محمد صفدر کو کرپشن میں ملوث پایا گیا،حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ ہیڈ وارڈز اپنے دفاع میں کوئی بھی ثبوت پیش نہ کرسکے،کرپشن میں ملوث ہیڈ وارڈز کے خلاف قیدیوں نے شکایات درج کرائی تھیں،ہیڈ وارڈز کیخلاف جنوری 2025 میں انکوائری شروع کی گئی، دونوں ہیڈ وارڈز قیدیوں کے کچن اور سرچ ڈیوٹی پر معمور تھے۔ حکم نامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ محکمہ ڈائریکٹوریٹ آف مانیٹرنگ نے ہیڈ وارڈز کو قیدیوں سے رشوت لینے میں ملوث پایا ہے،دونوں ہیڈ وارڈز نے ڈسپلن اور قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے۔