جولائی 10, 2026

محمد یوسف بیٹی کی صحت ہونے پر بطور بیٹنگ کنسلٹنٹ خدمات انجام دینے پر آمادہ

سابق بلے باز محمد یوسف نے بیٹی کی صحت یابی کے بعد قومی ٹیم کے لیے بیٹنگ کنسلٹنٹ کے طور پر خدمات انجام دینے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ محمد یوسف اب پاکستانی ٹیم کے ساتھ نیوزی لینڈ کے دورے پر جائیں گے مڈل آرڈر بلے باز بیٹی کی طبیعت خراب ہونے پر ٹیم کے ساتھ جانے پر شش و پنج میں تھے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بیٹی کی طبیعت اب بہتر ہے لہٰذا میں ٹیم کے ساتھ جا رہا ہوں، قومی ٹیم کے ساتھ جانا قومی فریضہ ہے جسے ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔