حکومتی رکن امجد علی جاوید نے پنجاب میں دوایوانی نظام متعارف کرانے کی قرارداد پیش کر دی، جسے کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔ آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں 2 ایوانی نظام متعارف کروانے کی قرارداد پیش کردی گئی، حکومتی رکن امجد علی جاوید نے صوبے میں 2 ایوانی نظام متعارف کروانے کی قرارداد پیش کردی جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کی آبادی کئی ممالک سے زیادہ ہے،صوبے کے انتظامی معاملات کو بہتر بنانے کیلئے ٹیکنوکریٹ پر مشتمل اعلی سطحی 2 ایوانی نظام متعارف کروایا جائے،پنجاب میں بھی مرکز کی طرز پر سینٹ متعارف کروایا جائے۔پارلیمانی سیکرٹری ںخالد محمود رانجھا نے کہاکہ قرارداد آئینی معاملہ ہے،قرارداد وفاق کو بھجوائیں گے تاکہ اس کا آئینی طور پر جائزہ لیا جائے۔ دوسری جانب حکومتی رکن امجد علی جاوید نے دو ایوانی نظام کی وضاحت کردی،حکومتی رکن امجد علی جاوید کی پنجاب میں 2 ایوانی نظام متعارف کروانے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی گئی۔




