جولائی 10, 2026

لوگوں میں اب شعور آ چکا ہے،عوام کو بدتہذیبی اور بدتمیزی نے کچھ نہیں دیا،مریم نواز

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہاہے کہ لوگوں میں اب شعور آ چکا ہے،عوام کو بدتہذیبی اور بدتمیزی نے کچھ نہیں دیا،عوام کو ترقی چاہیے،اپنے مسائل کا حل چاہئے مہنگائی میں کمی چاہئے۔ مشترکہ پارلیمنٹ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ بد تہذیبی اور بد تمیزی کی بنیاد انہوں نے رکھی یے اور اس کا نشانہ اب یہ خود بن رہے ہیں،اس بدتہذیبی اور بدتمیزی کا معاملہ مستقل طور پر اب ختم ہونے جا رہا ہے اس نے اپنا لائف سیکل مکمل کر لیا،لوگوں میں اب شعور آ چکا ہے عوام کو بدتہذیبی اور بدتمیزی نے کچھ نہیں دیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اب جب عوام دیکھ رہی یے کہ معیشت بہتر ہو رہی ہے حالات بہتر ہو رہے ہیں تو انہیں پتہ چل گیا ہے کہ بدتمیزی بدتہذیبی اور خدمت میں کیا فرق ہے۔