جولائی 10, 2026

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی بنگلہ دیش کیمشیر خارجہ امور سے ملاقات

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بنگلہ دیشی حکومت کے مشیر خارجہ امور توحید حسین کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کی کونسل برائے وزرائے خارجہ کے غیر معمولی اجلاس کے موقع پر ہوئی،دونوں رہنماؤں کی گزشتہ پانچ 5 ماہ میں یہ دوسری ملاقات تھی۔ ترجمان کا کہناتھا کہ خوشگوار ماحول میں ہونے والی ملاقات دونوں ممالک کے برادرانہ جذبات کی عکاسی کرتی ہے،دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا، فریقین نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ ترجمان شفقت علی خان کا مزید کہناتھا کہ نائب وزیراعظم نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تاریخی، مذہبی اور ثقافتی روابط کو اجاگر کیا،انہوں نے خصوصا تجارت اور عوامی سطح پر روابط کے فروغ کے لیے دو طرفہ تعاون بڑھانے کی پاکستان کی خواہش کا اظہار کیا۔