جولائی 10, 2026

جیسن گیلسپی نے عاقب جاوید کو جوکر قرار دیدیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ جیسن گیلسپی نے عاقب جاوید کو جوکر قرار دیدیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ جیسن گیلسپی کے عاقب جاوید پر الزامات کی بوچھاڑ کردی،جیسن گیلسپی نے سوشل میڈیا پر عاقب جاوید پر الزامات لگائے۔ جیسن گیلسپی کا کہناتھا کہ عاقب جاوید واضح طور پر گیری کرسٹن اور میری ساکھ کو نقصان پہنچا رہے تھے، عاقب جاوید تمام فارمیٹس میں کوچ بننے کے لئے ہمارے پیچھے کیمپین کر رہے تھے، ان کاکہناتھا کہ عاقب جاوید ایک جوکر ہے ۔