جولائی 10, 2026

ایشین فٹ بال کپ 2027 کوالیفائر میچ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان

پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے شام کے خلاف اے ایف سی ایشین کپ 2027 کوالیفائر کے پہلے میچ کے لیے ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ میچ 25 مارچ 2025 کو الاحساء، سعودی عرب میں کھیلا جائے گا، ممکنہ کھلاڑیوں میں گول کیپرز یوسف بٹ، ثاقب حنیف، عبدالباسط اور آدم خان شامل ہیں۔ ڈیفنڈرز میں عبداللہ اقبال، عیسیٰ سلیمان، حسیب خان، جنید شاہ، مامون موسیٰ، محمد فضل، عبدالرحمان اور وقار احتشام شامل ہیں۔ مڈ فیلڈرز میں عالمگیر غازی، علی عزیر، علی ظفر، محمد عمر حیات، راہس نبی، توقیر الحسن، عمیر علی اور معین احمد شامل ہیں۔ فارورڈ میں فرید اللہ، ہارون حامد، عمران کیانی، میکال عبداللہ، عبدالصمد، شائق دوست اور محمد عدیل یونس شامل ہیں۔