اگست 27, 2026

مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں کو ہراساں کئے جانے پر یو این ہائی کمشنر کی بھارتی حکومت پر تنقید

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر وولکر ترک نے مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں کو ہراساں کیے جانے پر بھارتی حکومت پر سخت تنقید کی ہے۔ جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کے 58 ویں اجلاس میں اپنے خطاب میں اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر وولکر ترک نے بھارت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ہائی کمشنر وولکر ترک نے کہا ہے کہ میں کشمیر سمیت دیگر علاقوں میں انسانی حقوق کے لیے آواز اٹھانے والوں اور غیر جانبدار صحافیوں کو ہراساں کیے جانے پر فکر مند ہوں۔ انسانی حقوق کے ہائی کمشنرنے بھارتی ریاست منی پور میں تشدد اور نقل مکانی سے نمٹنے کے لییجلد اقدامات اٹھانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔