جولائی 10, 2026

پاکستان فٹبال ٹیم کا ایشین کپ 2027 شرکت کی تصدیق

پاکستان فٹبال فیڈریشن نے ایشین کپ 2027 کے کوالیفائرز میں قومی مینز ٹیم کی شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔ کوالیفائرز میں پاکستان کو گروپ ای میں شام، افغانستان اور میانمار کے ساتھ رکھا گیا ہے اور یہ میچ ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر کھیلے جائیں گے،پاکستان اپنی اے ایف سی ایشین کپ 2027 کوالیفائنگ مہم کا آغاز 25 مارچ کو شام کے خلاف کرے گا جو الاحساء، سعودی عرب میں کھیلا جائے گا۔ اس میچ میں اسٹیفن کانسٹینٹائن بطور ٹیم ہیڈ کوچ اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔