جولائی 10, 2026

عمرے پر جانے والے چار مسافر کینیڈا کے جعلی ویزے برآمد ہونے پر آف لوڈ

ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر بڑی کارروائی کے دوران عمرے کی غرض سے سعودی عرب جانے والے مسافروں سے کینیڈا کے جعلی ویزے برآمد کر لیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ائیرپورٹ پر عمرے کی غرض سے سعودی عرب جانے والے 4 مسافر آف لوڈ کر دیا گیا ہے۔ مسافروں کی شناخت محمد شریف، محمد شفیق، محمد عدنان اور محمد خلیل کے نام سے ہوئی ہے، مسافروں کا تعلق خوشاب سے ہے، مسافر فلائٹ نمبر SV727 کے ذریعے سعودی عرب جا رہے تھے۔ امیگرینش حکام کے مطابق مسافر عمرے ویزے پر سعودی عرب جا رہے تھے، مسافروں کو مزید قانونی کاروائی کے لیے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل اسلام آباد کے حوالے کر دیا گیا ہے۔