پنجاب بھر کے 24 گھنٹے چلنے والے 971 بنیادی مراکز صحت کوبھی ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ،24/7 بی ایچ یوز (بنیادی مراکز صحت) کو مریم نواز ہیلتھ کلینک بنایا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق پہلے مرحلے میں پنجاب کے 150 بنیادی مراکز صحت کو مریم نواز کلینک کا نام دیا گیا ہے۔مریم نواز ہیلتھ کلینکس کو پرائیویٹ ڈاکٹرز کو ٹھیکے پر دیا گیا۔ دوسرے مرحلے میں 24 گھنٹے چلنے والے971 بی ایچ یوز (بنیادی مراکز صحت)کو مریم نواز ہیلتھ کلینک بنایا جائے گا۔پنجاب کے مزید 11 عام بنیادی مراکز صحت بھی مریم نواز ہیلتھ کلینک کیلئے مختص کردیئے گئے ہیں،ٹھیکے پر بی ایچ یو چلانے کیلئے حکومت ہر ماہ 6 لاکھ ادا کرے گی۔ صوبائی دارالحکومت کے نواحی علاقوں میں واقع بنیادی مرکز صحت ڈوگرائے کلاں، ہڈیارہ، مراکہ، منہالہ اور پانڈوکی کو بھی مریم نواز ہیلتھ کلینک کیلئے مختص کر دیا گیا ہے۔




