بین الاقوامی سمز کی غیر قانونی خریدوفروخت میں ملوث عناصر کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن جاری ہے اور ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئیغیر قانونی بین الاقوامی سمز کی فروخت میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت محمدسلمان بٹ کے نام سے ہوئی ہے،ملزم کو چھاپہ مار کاروائی میں گلشن علی کالونی لاہور سے گرفتار کیا گیا، ملزم بین الاقوامی سمز کی غیر قانونی فروخت میں ملوث ہیں، گرفتار ملزم سوشل میڈیا کے ذریعے بین الاقوامی سمز کی خریدوفروخت کرتا تھا۔ بین الاقوامی نمبرز غیر قانونی سرگرمیوں میں استعمال ہوتے ہیں،یہ سمز بلیک میلنگ، بھتہ خوری، فراڈ، جعلی سکیموں اور آن لائن مالیاتی فراڈ میں استعمال ہوتی تھیں، گرفتار ملزم سے 58 غیر قانونی سمز اور موبائل فون برآمد کر لئے گئے، چھاپہ مار کاروائی پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی ٹیم کے ہمراہ عمل میں لائی گئی،ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔




