چیمپئنز ٹرافی سے قبل بھارتی ٹیم انگلینڈ کیخلاف سیریز کھیلنے جارہی ہے اور اس کیلئے جسپریب بمراہ کو باہر کرتے ہوئے ورون چکرورتی کو شامل کر لیا گیاہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ورون چکرورتی نے ناگپور میں بھارتی ون ڈے سکواڈ کو جوائن کرلیا ہے اور بی سی سی آئی نے بھی ورون چکرورتی کی شمولیت کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ورون چکرورتی نے حالیہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 14 وکٹیں حاصل کیں تھیں ،بھارت اور انگلینڈ کے درمیان3 میچوں کی ون ڈے سیریز 6 فروری سے شروع ہو گی۔بھارتی ٹیم کے سکواڈ میں کپتان روہتشرما،شبمن گل، ییشسوی جیسوال، ویرات کوہلی، شریاس ایر ، کے ایل راہول رشبھ پنت، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا، واشنگٹنسندر،اکشر پٹیل، کلدیپ یادو، ہرشیت رانا، محمد شامی، ارشدیپ سنگھ اور ورون چکرورتی شامل ہیں ۔ بمراہ کو آسٹریلیا کےخلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز کے آخری میچ کے دوران کمر کی تکلیف کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد انہیں مزید طبی معائنے اور بحالی کےلیے این سی اے بھیجا گیا ہے،بھارتی بورڈ کے مطابق، بمراہ کو 5ہفتے آرام کا مشورہ دیا گیا ہے،ابتدائی طور پر انگلینڈ کے خلاف پہلے دو ون ڈے میچز سے باہر ہونے والے بمراہ کے بارے میں امید تھی کہ وہ آخری میچ میں فٹنس بحال کر کے میدان میں اتریں گے۔




