جون 29, 2026

بھارت میں گائے چوروں کو سرعام گولی مارنے پر غور

بھارت میں گائے چوری کے بڑھتے واقعات سے تنگ حکام نے واردات کی روک تھام کیلئے ملزمان کیخلاف سخت ایکشن لینے پر غور شروع کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹکا میں گائے چوری سے حکومت کافی پریشان ہے جس کے لیے حکام نے گائے چوروں کو سرعام گولی مارنے پر غور شروع کر دیا ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق گائے چوری کے بڑھتے واقعات کا سلسلہ اس حد تک بڑھ گیا ہے کہ ریاستی وزیر منکالا سبا ویدیا نے چور کو سرعام گولی مارنے پر غور شروع کردیا ہے۔مقامی وزیر نےکہا اگر اس طرح کے واقعات ضلع میں دوبارہ ہوئے تو وہ گائے چوری کرنے والے ملزمان کو بیچ سڑک پر گولی مارنے کا حکم جاری کریں گے،ان کا کہنا تھا کہ ہم ہر روز گائے کا دودھ پیتے ہیں، یہ ایک ایسا جانور ہے جسے ہم پیار اور محبت سے دیکھتے ہیں، پولیس سے کہ دیا ہے کہ چاہے کوئی بھی ہو، ان کے خلاف کارروائی کریں۔