جون 29, 2026

باکسر عثمان وزیر نے اپنی 15 ویں باوٹ بھی جیت لی

پاکستان کے باکسر عثمان وزیر نے اپنی 15 ویں باوٹ بھی جیت لی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں منعقدہ میگا انٹر نیشنل باکسنگ ایونٹ جو یو ڈبلیو پروموشن کے تعاون سے منعقد کیا گیااس میں پاکستان ، افغانستان، تنزانیہ ، تھائی لینڈ اور انڈونیشیا کے باکسر رنگ میں اترے،یونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ پاکستانی باکسر عثمان وزیر اور تنزانیہ کے باکسر البانو کلائیمٹ کے درمیان تھا، جس میں عثمان وزیر فاتح رہے۔ ڈبلیو بی او کے یوتھ چیمپئن ، ڈبلیو بی سی کے مڈل ایسٹ چیمپئن اور ڈبلیو بی اے کے ایشین چیمپئن عثمان وزیر کی یہ لگاتار پندرہویں فتح ہے،عثمان وزیر کی باوٹ کے موقع پر وزیر اعظم پاکستان یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود اور گلگت بلتستان کے گورنر مہمان خصوصی تھے،عثمان وزیر جنھیں حکومت پاکستان نے باکسنگ میں ان کی اعلیٰ کارکردگی پر تمغہ امتیاز سے نوازا ہے، ان کی باکسنگ ایرینا میں مسلسل 15ویں فتح کے بعد پاکستان میں باکسنگ کے حوالے سے اب ایک نمایاں اور اہم نام بن کر ابھرے ہیں