جون 29, 2026

چیمپئنز ٹرافی سے قبل آسٹریلین ٹیم کو دھچکا، اہم کھلاڑی ٹیم سے باہر

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو دھچکا لگ گیا، اہم کھلاڑی ان فٹ ہو کر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیاہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق آل راؤنڈر مچل مارش کچھ دنوں سے کمر کی تکلیف کا شکار تھے جس کے سبب وہ اب چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے ہیں،کرکٹ آسٹریلیا کا بتانا ہےکہ ری ہیب کے دوران مچل مارش کی تکلیف میں کمی نہیں ہو ئی جس کی وجہ سے وہ اب ٹورنامنٹ کا حصہ نہیں ہوں گے۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق مچل مارش مزید آرام اور ری ہیب میں حصہ لیں گے جب کہ ان کے متبادل کا اعلان جلد کیا جائے گا،واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے حتمی سکواڈ کی ڈیڈ لائن 12 فروری ہے۔