پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹرگوہرکی پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوکہا ہے کہ پارلیمنٹ کے ہر اجلاس پر ساڑھے 6 کروڑ خرچ ہوتیہیں۔آج پارلیمان کا 89 واں دن ہے، تاہم تیکنیکی طورپر120 دن ہوگئے ہیں۔ہمارے پاس نہ صحت کے پیسے ہیں نہ تعلیم کیلئیکوئی رقم ہے۔ ایسے میں ہم اپنی تنخواہیں کیوں بڑھائیں۔ بیرسٹرگوہر نے میڈیا ٹاک میں کہا کہ احتجاج اپوزیشن کا حق ہیبھارت میں بھی ایسا ہی ہوتا ہے،میں نے کہیں بھی میڈیا ٹاک میں بات نہیں کی کہ ہماری سیاسی ملاقات ہوئی ہے،ہماری ملاقات امن وامان کے حوالیسے ہوئی ہے،خواجہ آصف کو ٹویٹ میں بھی یہی کہا ہیکہ اس کو بھول جائیں،مذاکرات کو ہونیدیں، کوشش کرنی چاہیے کمیٹیوں کیمذاکرات کامیاب ہوں۔ انہوں نے مزیدکہا کہ ہمارے پاس نہ صحت کے پیسے ہیں نہ تعلیم کیلئیکوئی رقم ہے،غربت،بیروزگاری کا عالم یہ ہے کہ لوگ بیرون ملک جا رہیہیں،آئے روزکشتیاں الٹنے کے واقعات ہو رہیہیں۔ پی ٹی آئی رہنما نے قومی اسمبلی اراکین کی تنخواہ میں 200فیصد تک اضافیکی تجویز سامنے آ نے کے حوالے سے کہا ہیکہ ایسے میں ہم اپنی تنخواہیں کیوں بڑھائیں؟۔




