اپریل 30, 2026

نشے میں دھت تماشائیوں نے جوکووچ کی ناک میں دم کردیا

آسٹریلین اوپن کے میچ میں نشے میں دھت تماشائیوں نے سرب سٹار نووک جوکووچ کی ناک میں بھی دم کردیا. 10 مرتبہ کے آسٹریلین اوپن فاتح جوکووچ اور ٹوماس میچاک کے درمیان تیسرے راؤنڈ میچ میں کراؤڈ کی جانب سے مسلسل ہوٹنگ کی جاتی رہی، جس پر کھلاڑیوں کی توجہ بار بار کھیل سے بھٹک رہی تھی. جوکووچ پر خاص طور پر جملے کسے جا رہے تھے، درمیان میں کھیل روک کر انھوں نے1،2 تماشائیوں کو جواب بھی دئیے. ایک کو انھوں نے کہا کہ ہم مل کر شراب پی سکتے تھے مگر لگتا ہے کہ آپ پہلے ہی بہت پی چکے ہیں. انھوں نے کچھ تماشائیوں کو وارننگ بھی دی کہ وہ حد سے آگے بڑھ رہے ہیں تاہم کچھ کی سیلفی کیلیے خواہش بھی جوکووچ نے پوری کردی۔