جون 26, 2026

زمین کے تنازع پر چچا نے بھتیجے کو قتل کر ڈالا

زمین کے تنازع پر چچا اور بھتیجوں کے درمیان جھگڑے میں فائرنگ سے نو جوان بھتیجا جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق بہاولنگر کے نواحی گاؤں میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا، پولیس کا کہنا ہے کہ چچا نے فائرنگ کرکے بھتیجے کو قتل کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چچا اپنے بھتیجے کو قتل کرنے کے بعد سے فرار ہے، مقتول شہباز کا اپنے چچا سے زمین کا تنازعہ چل رہا تھا۔ پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں، تاہم ملزم اپنا گھر بار چھوڑ کر فرار ہے جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔