مئی 26, 2026

چیمپئنز ٹرافی میں اپنی مشکوک شرکت پر جسپریت بمرا نے خاموشی توڑ دی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جسپریت بمراہ نے اپنے مکمل بیڈ ریسٹ پر جانے اور چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک ہونے کی تمام خبروں کو مسترد کردیا۔ بدھ 15 جنوری کو بھارتی میڈیا پر کئی شہ سرخیاں دیکھی گئیں جن میں دعویٰ کیا جارہا تھا کہ کمرکی تکلیف کا شکار فاسٹ بولر جسپریت بمراہ بیڈ ریسٹ پر چلےگئے ہیں اور چیمپئنز ٹرافی میں ان کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے،بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ بمراہ آسٹریلیا کے خلاف بارڈر گواسکر ٹرافی کے سڈنی ٹیسٹ میں کمر کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ جسپریت بمراہ کی کمرکی تکلیف سے متعلق رپورٹس حوصلہ افزا نہیں ہیں، بمراہ کرکٹ میں واپسی کےلیے جلد بازی نہیں کریں گے، ڈاکٹروں نے انہیں بیڈریسٹ کا مشورہ دیا ہے،بمراہ نے مائیکر و بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر بیان جاری کیا اور ان خبروں کو فیک نیوز قرار دیا،کرکٹر نے لکھا ‘مجھے معلوم ہے کہ جعلی خبر پھیلانا کتنا آسان ہے لیکن واقعی اس خبر نے تو مجھے ہنسا دیا’،ساتھ ہی بھارتی بولر نے ہنسنے والے متعدد ایموجیز کا بھی استعمال کیا۔