مئی 1, 2026

چیئرمین پی ٹی آئی نے آرمی چیف سے ملاقات کی تردیدکردی

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹرگوہرخان نے 2 روز قبل پشاور میں ہونے والی میٹنگ میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی تردید کردی۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹرگوہر خان نےکہا کہ ان کی آرمی چیف سے ملاقات نہیں ہوئی،بیرسٹرگوہرخان نےکہا کہ ہم چاہتے ہیں مذاکرات ہو، حکومتی حلقوں سے اس پربات چیت چل رہی ہے،چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ بات چیت جاری ہے اور مذاکرات ہونے چاہئیں، بات چیت سے ہی مسائل کا حل نکلےگا۔