مئی 1, 2026

آئی ایل ٹی لیگ، فخر زمان بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام

انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 کے افتتاحی میچ میں فخر زمان بڑی اننگز کھیلے میں ناکام ہو گئے۔ ابوظبی نائٹ رائیڈرز کو ڈیزرٹ وائپرز نے 7 وکٹ سے مات دے دی، ناکام سائیڈ نے پہلے کھیل کر 5 وکٹ پر 166 رنز بنائے، فل سالٹ نے 49 گیندوں پر 71 رنز ناٹ آؤٹ بنائے، علی شان شرفو نے 46 اور آندرے رسل نے 30 رنز بناکر پویلین کی راہ لی۔ فاسٹ بولر محمد عمر نے 4 اوورز میں 29 رنز دیکر ایک وکٹ اپنے نام کی۔وائپرز نے ہدف 18.4 اوورز میں 3 وکٹ پر 168 رنز بنا کر حاصل کرلیا۔ فخر زمان نے 15 گیندوں پر 23 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 3 چوکے اور سکسر شامل رہا۔ ڈان لورینس 70 اور سام کرن 50 ناٹ آؤٹ بناکر نمایاں رہے۔ آندرے رسل اور شاہد بھٹہ نے ایک ایک شکار کیا۔