چین کے صوبہ چنگھائی میں5.5 شدت کا زلزلہ

چین کے صوبہ چنگھائی میں5.5 شدت زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ چین زلزلہ پیما مرکزکے مطابق زلزلے کا مرکز گولگ پریفیکچر کی مدوئی کاؤنٹی تھا،زلزلے کی گہرائی 14کلومیٹر تھی۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگوں گھروں ،دکانوں اور دفاتر سے باہرنکل آئے۔ یاد رہے کہ تبت میں گزشتہ روز 7.1 شدت کے زلزلے میں کم از کم 126افراد ہلاک اور 185سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔تبت کے علاوہ کٹھمنڈو ،بھارت کے کچھ حصوں ،بھوٹان،، بنگلہ دیش میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔