تقرر و تبادلے، علیم اختر چیف فنانس افسر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات

وفاقی حکومت کی جانب سے افسران کے تقرر و تبادلے، چیف فنانس افسر بین الصوبائی رابطہ ڈویژن محمد علیم اختر کو تبدیل کر کے چیف فنانس افسر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات کر دیا گیا جبکہ ایس پی آمنہ بیگ کی خدمات ایف آئی اے کے سپرد کی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے افسران کے تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں، چیف فنانس افسر بین الصوبائی رابطہ ڈویژن محمد علیم اختر کو تبدیل کر کے اُنہیں چیف فنانس افسر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات کیا گیا ہے جبکہ نیشنل پولیس اکیڈمی میں تعینات پولیس سروس، گریڈ 18 کی ایس پی آمنہ بیگ کو تبدیل کر کے اُن کی خدمات ایف آئی اے کے سپرد کی گئی ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔