اپریل 19, 2026

پاکستان اور زمبابوے کی ویمن کرکٹ سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان

پاکستان اور زمبابوے کی ویمن کرکٹ سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔یہ چھ میچوں پر مشتمل وائٹ بال سیریز کراچی میں 4 سے 15 مئی تک کھیلی جائے گی جس میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز شامل ہوں گے۔سیریز کے تمام چھ میچز میں سری لنکا کی نمیلی پیریرا آن فیلڈ امپائر کے فرائض انجام دیں گی۔پاکستانی امپائرز میں ذوالفقار جان، طارق رشید، صالحہ امتیاز، فیصل آفریدی اور ناصر حسین شامل ہیں۔ون ڈے سیریز کے لیے کامران چوہدری جبکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے علی نقوی کو میچ ریفری مقرر کیا گیا ہے۔