جنوری 21, 2026

شہریوں کیلئے لاہور ہائیکورٹ کی گاڑیاں خریدنے کا سنہری موقع

لاہور ہائیکورٹ نے شہریوں کیلئے پرانی گاڑیوں کی نیلامی کا فیصلہ کیا ہے جس میں 69 گاڑیاں اور 4 موٹرسائیکلیں شامل ہوں گی۔ نیلامی 18 جنوری کو صبح 10 بجے لاہور ہائیکورٹ میں ہوگی،خواہشمند خریداروں کو گاڑیوں کا معائنہ کرنے کی سہولت دی جائے گی جس کے لیے وہ صبح 8:30 سے شام 4 بجے تک گاڑیوں کا معائنہ کر سکیں گے۔ نیلامی میں 2012 سے 2026 ماڈل تک کی گاڑیاں رکھی جائیں گی، جن میں ٹویوٹا کرولا، سوزوکی مہران اور سوزوکی بولان جیسے ماڈلز شامل ہیں۔