جولائی 17, 2025

بیلجیئم ڈسپوزیبل ای سگریٹ پر پابندی عائد کرنے والا پہلا یورپی ملک بن گیا

بیلجیئم میں ڈسپوزیبل ای سگریٹ ایپل اور کولا سمیت مختلف فلیورز کی وجہ سے نوجوانوں میں بے حد مقبول ہے تاہم برسلز نے ای سگریٹ پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ یہ کرنے والا یورپ کا پہلا ملک ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق یکم جنوری سے بیلجیئم میں ڈسپوزیبل (ایک بار استعمال ہونے والے) ویپس کی فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ یورپی ملک نے یہ فیصلہ تمباکو نوشی کے خلاف اپنے قومی منصوبے کے تحت کیا ہے جس کا مقصد نوجوانوں کی صحت کا تحفظ کرنا ہے اور وہ یہ اقدام اٹھانے والا یورپی یونین کا پہلا ملک بن گیا ہے۔ ویپس یعنی ای سگریٹ کو اکثر روایتی تمباکو کی مصنوعات کے مقابلے میں کم نقصان دہ سمجھا جاتا ہے، ویپس اپنی منفرد اور رنگین پیکیجنگ اور مختلف فلیورز کے ساتھ ساتھ دھوئیں کی بدبو نہ ہونے کی وجہ سے نوجوانوں میں بے حد مقبول ہے۔ہم ان تمام چیزوں کے باوجود ای سگریٹ میں نکوٹین موجود ہوتی ہے جو انتہائی نشہ آور ہے اس لیے ناقدین کو خدشہ ہے کہ اس کے ذریعے نوجوان روایتی تمباکو کی مصنوعات کی طرف راغب ہو سکتے ہیں۔