جنوری 22, 2026

مصری فٹبالر کا نواسی کی لاش سے لپٹ کر رونے والے فلسطینی بزرگ کو خراج تحسین

مصری فٹبالر نے غزہ میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں شہید ہونیوالے انکل خالد اور انکی نواسی کو خراج تحسین پیش کرکے مداحوں کے دل جیت لیے۔ پرتگال کے تاریخی فٹبال سٹیڈیم میں کھیلے گئے معرکے میں ریو ایوینیو اور وکٹوریہ ایف سی کا میچ 2، 2 گول سے برابر رہا تاہم اس میچ میں مصری فٹبالر احمد حسن کوکا نے فلسطینی نانا انکل خالد اور نواسی ریم کو خراج تحسین پیش کرکے حاضرین کے دل جیت لیے۔ مصری فٹبالر کی ٹیم میچ جیتنے سے قاصر رہی تاہم انہوں نے میچ کے اختتام پر اپنی جرسی اوپر کرکے فلسطینی بزرگ اور انکی نواسی کو یاد رکھا جبکہ وہ اس لمحے پر آبدیدہ بھی ہوگئے۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں نانا خالد کی ننھی نواسی شہید ہوگئی تھی جبکہ نواسی کی لاش سے لپیٹ کر رونے اور اسکے چہرے سے مٹی صاف کرنے ویڈیوز نے لوگوں دہلا کر رکھ دیا تھا، تاہم دو روز قبل خالد بھی قابض افواج کی غزہ پر بمباری کے باعث انتقال کرگئے تھے۔