دسمبر 9, 2025

بھارتی پرواز کی کراچی ایئر پورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ

کراچی ایئرپورٹ پر دہلی سے جدہ جانے والی بھارتی پرواز نے ایمرجنسی لینڈنگ کی۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بھارتی ایئر لائن کی پرواز دہلی سے جدہ جا رہی تھی اور جب پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوئی تو ایک مسافر کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی جس کے بعد پائلٹ نے میڈیکل ایمرجنسی کے طور پر فوری لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔ ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ اجازت ملنے پر بھارتی طیارے کے پائلٹ نے طیارہ کراچی ایئر پورٹ پر اتار لیا جس کے بعد کراچی ایئرپورٹ کے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے مسافر کا طبی معائنہ کیا۔