قومی ائیرلائن سے پابندی ختم ہونے پر وزیر اعظم شہباز شریف کی مبارکباد

پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائن (پی آئی اے ) پر سے یورپ کیلئے پابندی اٹھائے جانے پر وزیر اعظم شہباز شریف کی قوم اور انتظامیہ کو مبارکباد۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یورپی کمیشن اور یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کی جانب سے پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائینز کی پروازوں سے پابندی اٹھانے کا خیر مقدم،وزیراعظم نے وفاقی وزیر خواجہ آصف، وزارت ہوابازی ، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حکام اور پی آئی اے انتظامیہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پابندی اٹھنے سے پی آئی اے کی ساکھ مستحکم ہو گی اور اسے مالی طور پر بھی فائدہ ہو گا ،یہ پاکستان کی کامیاب پالیسیوں کا مظہر ہے ،یورپ میں رہنے والے پاکستانیوں کے لیے ہوائی سفر میں آسانی پیدا ہو گی