بھارتی دارالحکومت نئی دہلی زوردار دھماکے سے گونج اٹھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کے علاقے پرشانت وہار میں خوف ناک دھماکے کی آواز سنی گئی،دھماکا ایک سینما ہال کے نزدیک ہوا،دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جس کے بعدقانون نافذ کرنے والے اداروں نے دھماکے کی جگہ کا محاصرہ کرلیا۔ دھماکا عین اُس وقت ہوا جب سابق وزیراعلیٰ اروند کیجروال ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے جس میں انہوں نے دہلی کو سب سے غیر محفوظ شہر قرار دیا۔ یاد رہے کہ پرشانت وہار کے اسی علاقے میں گزشتہ ماہ سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اسکول میں بھی دھماکا ہوا تھا جس میں کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا البتہ اسکول کی عمارت تباہ ہوگئی تھی۔