بھارت: 15 لوگوں کو زخمی کرنیوالے بپھرے بیل کو3 گھنٹوں بعد قابو کرلیا گیا

بھارت میں بپھرے بیل نے ایک درجن سے زائد لوگوں کو زخمی کرکے علاقے میں خوف پیدا کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے علاقے جلال آباد میں لوگ سڑکوں پر گھومنے والے آوارہ بیلوں سے خوفزدہ ہوگئے۔جلال آباد میں ایک آوارہ بیل نے ٹریفک سگنل پر موجود ایک شخص کو بری طرح ٹکر مار کر زخمی کردیا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ آوارہ بپھرے بیل نے تقریباً 15 افراد کو زخمی کیا جس کے بعد انتظامیہ حرکت میں آئی اور جلال آباد میونسپل کونسل نے بیل کو پکڑنے کے لیے جال بچھایا تاہم بیل میونسپل کونسل کی گاڑی کو چکمہ دے کر فرار ہوگیا۔ انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بپھرے بیل کو پکڑنے کیلئے 3 گھنٹے تک کوشش کی گئی جس کے بعد اسے قابو کرلیا گیا۔