سکیورٹی فورسز نے پاک، افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 3 خوارج کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے سیکیورٹی فورسز نے کارروائی میں 3 خوارج کو ہلاک کیا،فورسز کی جانب سے کارروائی شمالی وزیرستان کے ضلع حسن خیل میں کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی جانب سے مسلسل افغان عبوری حکومت پر مؤثر باڈرمنیجمنٹ یقینی بنانے پر زور دیا گیا ہے اور توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ امید ہے خوارج کو افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں کرنے دی جائے گی۔