پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ یہ دہشت گرد ہیں کوئی شر پسند نہیں یہ بانی پی ٹی آئی کا اصل چہرہ ہے ۔ مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ بشریٰ بی بی غیر ملکی دہشت گردوں اور غیر ملکی اصلحے کے ساتھ خون بہانا چاہتی ہے ، کوئی پاکستانی اپنی پولیس اور رینجرز کو گاڑیوں کے نیچے نہیں کچلتا ، نا قابلِ تردید شواہد کے مطابق سیاست کی آڑ میں یہ ملک غیر ملکی دہشت گردوں کو کرائے پہ لا کر اپنی نوجوانوں کو گولیاں مروا رہے ہیں ۔ شرپسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم مریم اورنگزیب نے کہا کہ دہشت گردوں سے کوئی مزاکرات نہیں ہو سکتے ، پولیس، رینجرز، ایف سی، ملکی اور غیر ملکی میڈیا، پریس کلب کوئی بھی ان دہشت گردوں کی دہشتگردی سے نہیں بچا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور بُشریٰ بی بی (پولیس، رینجر اور ایف سی) میں ڈیوٹی کرنے والے قوم کے بے گناہ بیٹوں کے قاتل ہیں، اب کوئی معافی نہیں۔ ثابت ہوا یہ کوئی سیاسی جماعت نہیں یہ دہشت گرد ہیں ، یہ لاشیں چاہتے ہیں خون خرابہ چاہتے تھے اور چاہتے ہیں۔