چند لوگوں نے پاکستان پر قبضہ کیا ہوا ہے: حافظ نعیم الرحمان

جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ چند لوگوں نے پاکستان پر قبضہ کیا ہوا ہے، ملک میں مہنگائی ، بے روزگاری اور تعلیم کی کمی ہے۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2کروڑ 62لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں،میٹرک کےبعد طلبہ تعلیم چھوڑدیتے ہیں،غریب لوگوں کیلئے یونیورسٹیوں میں جانا مشکل ہوگیا ہے98فیصد لوگوں کیلئے تعلیم کےمواقع نہیں ہے،المیہ ہے غریب کی کوئی نمائندہ آواز نہیں،پارلیمان میں 90سے95فیصد ارب پتی ہیں،جس ملک میں تعلیم قابل فروخت بن جائے وہ قوم کبھی ترقی نہیں کر سکتی،لوگ کہاں جائیں اپنے بچوں کو فیس نہیں دے سکتے ،جو بجلی بنتی نہیں ہم اس کی رقم بھی بل میں دیتے ہیں،سندھ حکومت کا تعلیم کا بجٹ 481 ارب روپے کا ہے ،سندھ حکومت اٹھارویں ترمیم کے ذریعے پیسے لے لیتی ہے وہ بلدیاتی نمائندوں کو نہیں دیتی ۔ پاکستان کے نوجوانوں حق کی تحریک میں آپ اپنا حصہ ڈالیں ،ہماری خواتین چنگچی رکشوں پر سفر کرنے کے لیے نہیں انہیں با عزت ٹرانسپورٹ فراہم کی جائے،ہمیں اپنی ذات اور اپنی پارٹی کے لیے کچھ نہیں چاہئے،اس ملک کو بنانے میں ہمارے بزرگوں نے بہت قربانیاں دیں،ہمارا پاکستان عدل ،انصاف اور تعلیم کا پاکستان ہے،پاکستان بہت خزانے رکھتا ہے اس کو ترقی دلوانے میں سب کو کردار ادا کرنا ہوگا،پی آئی اے نے بڑی بڑی ایئرلائنز کو ٹرینڈ کیا ،آج پی آئی اے اور سٹیل مل کو تباہ کر دیا گیا ،ان ظالموں نے پاکستان کا بیڑہ غرق کر دیا ہے،جو قوم ماضی سے نہیں جڑی ہوتی اس کا مستقبل تاریک ہوتا ہے۔