مرمتی کام، موٹر ویز آج رات 8 بجے بند کردی جائیں گی

موٹر ویز کو مرمتی کام کے باعث بند کرنے کا فیصلہ ،پی ٹی آئی کے 23 اور24نومبر کے متوقع احتجاج کے پیش نظر رنگ روڈ کو بھی بند کرنے کا مراسلہ ارسال کر دیا گیا,لاہور کے داخلی و خارجی راستے امامیہ کالونی اور سگیاں بھی بند کر دیئے گئےہیں۔ موٹر وے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم ون ، ایم ٹو ، ایم تھری ، ایم فور ، ایم چودہ اور ایم گیارہ کو آج رات آٹھ بجے سے بند کر دیا جائے گا ۔ ایم 1 اسلام آباد تاپشاور، ایم 2 لاہور تا اسلام آباد، ایم 3 لاہور تا عبدالحکیم، ایم 4 پنڈی بھٹیاں تا ملتان،ایم 11سیالکوٹ تا لاہور،ایم14 ڈی آئی خان تا ہکلہ بند رہیں گی۔ ترجمان موٹر ویز کے مطابق مرمتی کام کے باعث موٹر ویز پر ہر قسم کی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا۔ دوسری طرف لاہور پولیس نے 23 اور24نومبر کے پی ٹی آئی کے متوقع احتجاج کے پیش نظر رنگ روڈ بند رکھنے کا مراسلہ کمانڈنٹ رنگ کو بھجوا دیا۔مراسلے میں کہا گیا کہ شرپسند عناصر امن و عامہ میں نقص عامہ کا باعث بن سکتے ہیں۔امن و امان کو برقرار رکھنے کےلئے رنگ روڈ 23 اور24نومبر کو صبح 8 سے 6 بجے تک ٹریفک کےلئے بند رکھا جائے۔ لاہور سے بابوصابو،ٹھوکر،شرقپورانٹرچینج،کالاشاہ کاکوانٹرچینج بھی بندرہیں گے۔موٹروے لاہور سے اسلام آبادکل اور پرسوں بند رہے گی، ذرائع کے مطابق امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے موٹروے بندرکھنے کافیصلہ کیاگیا،لاہور سے ملتان موٹروے بھی 2روز بند رہے گی،موٹروے بندش کا اطلاق آج رات 12بجے ہونے کاامکان ہے۔ لاہور کے داخلی و خارجی راستے امامیہ کالونی اور سگیاں بھی بند کر دیئے گئے، موٹروے اور داخلی و خارجی راستوں کی بندش سے اہم شاہراہوں پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق متبادل راستوں پر ٹریفک ڈائیورٹ کی جا رہی ہے،ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے ٹریفک پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے۔