پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کو زمبابوے کا ویزہ مل گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کو زمبابوے کا ویزہ مل گیا جس کے بعد وہ رات گئے لاہور سے براستہ دبئی زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے کیلیے روانہ ہوں گے،ہرارے پہنچنے کے بعد عاقب جاوید قومی سکواڈ کو جوائن کریں گے۔ واضح رہے کہ زمبابوے کے خلاف تین ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 24 نومبر کو کھیلا جائے گا۔